گاندربل//پولیس شہدا کی یاد میں نوجوانوں کو منفی توانائیوں سے دور رکھنے کے لئے کھیلوں کو فروغ دینے کے اقدام کے طور پر گاندربل پولیس نے قمریہ کھیل کے میدان میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کی شروعات ہوئی۔کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کو شروع کرنے کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرنا اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔پولیس کرکٹ ٹورنامنٹ میں ضلع کے متعدد علاقوں سے وابستہ کرکٹ ٹیمیں بھرپور جذبے کے ساتھ حصہ لے رہی ہیں۔ٹورنامنٹ کی شروعات اگرچہ سو سے زائد کرکٹ ٹیموں نے شرکت کی خواہش ظاہر کی تھی تاہم لکی ڈرا کے ذریعے 16 کرکٹ ٹیموں کو منتخب کیا گیا.قمریہ کھیل کے میدان میں اتوار کے روز ایک پروقار اور شاندار ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر نے کہا کہ” یہ ٹورنامنٹ ہمارے ان جانباز پولیس اہلکاروں کی یاد میں کھیلا جا رہا ہے جنہوں نے امن برقرار رکھنے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گاندربل پولیس نوجوانوں کی ترقی کے لئے پرعزم ہے اور انہیں کھیلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہیگی. اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر 24 آر آر وجے ریڈی،ایڈیشنل ایس پی گاندربل فیروز یحیی، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام حسن، گاندربل تھانوں سے منسلک ایس ایچ او صاحبان، سماجی کارکن بھی موجود تھے جنہوں نے نوجوانوں کو کھیلوں کو فروغ دینے کی ترغیب دی۔