گاندربل//محکمہ موٹر وہیکل گاندربل نے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کی ہدایت پر خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں ٹپرڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی۔اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر گاندربل عارف احمد شاہ کی قیادت میں محکمہ موٹر وہیکل کے انسپکٹر سہیل قادری،انسپکٹر ظہور احمد رنگریز اور دیگر عملہ کے ہمراہ مختلف مقامات پر ٹپر ڈرائیوروں کے خلاف نو انٹری کے اوقات میں خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں کاغذات ضبط کئے اور موقع پر ہی جرمانہ بھی عائدکیا ۔