گاندربل//ڈی سی آفس کمپلیکس کے منی سیکریٹریٹ میں محکمہ آیوش نے ضلع سطح پر نیشنل آیوش مشن کی عمل آوری پر ایک ورکشاپ کاانعقاد کیا۔اس موقعہ پر ڈاکٹر پیوش سنگلا مہمان خصوسی کی حیثیت سے موجود تھے۔ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد شرکا¿ کو آیوش سسٹم کے طریقہ علاج کے بارے میںجانکاری دینا تھا۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے آئی ایس ایم آفیسران پر لوگوں میں زمینی سطح پر نیشنل آیوش مشن کے تحت آیوش کے طریقہ علاج کے بارے میں جانکاری دینے پر زوردیا۔