سری نگر// وسطی کشمیر کے ضلع گاندر بل میں مقامی لوگوں نے کورونا قہر کے بیچ پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک غیر مسلم بڑھئی کی آخری رسومات انجام دئے۔
گاندربل کے واکورہ علاقے میں کئی برسوں سے بڑھئی کے طور پر کام کرنے والے 35 سالہ رنویر سنگھ کی لاش گذشتہ ہفتے اس کے کرایے کے کمرے میں پائی گئی۔
موت کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگ اس کے کمرے کے باہر جمع ہوگئے جس کے بعد انہوں نے مذکورہ شخص کی آخری رسومات انجام دیں۔