راجا ارشاد احمد
گاندربل //ضلع انتظامیہ گاندربل کی جانب سے بی ہامہ، دودہرہامہ میں مارکیٹ چیکنگ کی گئی اوربی ہامہ میں مٹھائی کی دوکان کو سربمہر کردیا گیا جو کہ غیر معیاری اور ناقص اشیاء فروخت کررہا تھا۔چیکنگ کے دوران بازاروں میں غیر معیاری سبزی، میوہ اور دیگر اشیاء خوردنی کو کو ضبط کیا گیااور ہزاروں روپے جرمانے کے بطور وصول کئے گئے۔ ادھر کنگن سے ملحقہ علاقوں پرنگ اور چھترگل میں بھی مارکیٹ چیکنگ کی گئی اور قصور وارکاندار پر جرمانہ کیا گیا۔