سرینگر/سمبل سانحہ کیخلاف شدید غم و غصے کے بیچ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں منگل کو ایک سولہ سالہ لڑکی کی مبینہ عصمت ریزی کی پاداش میں ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ لڑکی کے گھروالوں نے اس سلسلے میں شکایت درج کرائی جس کے بعد ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
گاندربل کے ایس ایس پی محمد خلیل پوسوال کے مطابق انہیں لڑکی کی عصمت دری کی شکایت اتوار کو ملی جس کے بعد ہرن نامی گائوں کے رہنے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا جو کہ متاثرہ لڑکی کا ہمسایہ ہے۔
واضح رہے کہ وادی بھر میں سمبل میں ایک تین سالہ معصوم بچی کی مبینہ عصمت ریزی کیخلاف شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔