راجا ارشاد احمد
گاندربل //محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس گاندربل نے جمعرات کو گورنمنٹ فزیکل ایجوکیشن کالج گاڈورہ گاندربل میں انڈر 17 اور انڈر 19 زمروں میں لڑکیوں کے لیے ایک بین زون ضلعی سطح کے ہینڈ بال مقابلوں کے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا. جس میں ضلع کے چاروں زونز کی نمائندگی کرنے والے طلبا نے شرکت کی. انڈر 17 زون گاندربل نے زون کنگن سے سنسنی خیز مقابلے میں فتح حاصل کی ۔انڈر 19 زمرے میں، زون تولہ مولہ نے سنسنی خیز فائنل میچ میں زون گاندربل پر فتح حاصل کی۔اختتامی تقریب کے دوران محکمہ کے سینئر حکام نے جیتنے والی ٹیموں کو اعزاز سے نوازا۔ادھر زون ہاری گنہ ونہ نے متعدد کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کی،جن میں کیرم، کرکٹ، والی بال، سمیت دیگر کھیل سرگرمیاں شامل ہیں تاکہ طلبا کھلاڑیوں میں چھپے ہنر اور صلاحیتیں کو نکھارا جاسکے۔