راجا ارشاد احمد
گاندربل //محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس گاندربل کی جانب سے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء میں چھپے ہنر اور صلاحیتوں کو نکھارنے اور ابھارنے کے لئے کھیل میدان گاندربل میں لڑکیوں کے لئے سالانہ ضلعی سطح کا انٹر اسکول ایتھلیٹک مقابلوں کے تیسرے دن متعدد کھیل سرگرمیاں جاری رہیں۔ان مقابلوں میں ضلع بھر کے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 180 لڑکیوں نے اپنی ایتھلیٹک صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکت کی۔جمعرات کو مختلف مقابلوںمیں سپرنٹ ریس، درمیانی فاصلہ کی دوڑیں، ڈسکس تھرو، اور دوری کی چھلانگ سمیت دیگر کھیل سرگرمیاں جاری رہیں۔ دن بھر جاری رہنے والی کھیل سرگرمیوں کے اختتام پر فاتح کھلاڑیوں میں انعامات اور مومنٹو پیش کئے گئے۔