سرینگر//پولیس نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں پیر کے روزایسے20افراد کو گرفتار کرلیا جنہوں نے لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک پکنک کا اہتمام کیا تھا۔
سٹیشن ہاﺅس آفیسر، پولیس سٹیشن لار، ارشد سلفی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ابھی تک پکنک میں شامل 20افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جو اُس گروہ کا حصہ تھے جو لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تراگہ بل علاقے میں سیر کیلئے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ گروہ کے باقی ماندہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف پولیس سٹیشن لار میں ایف آئی آرنمبر28/2020 کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے۔