سرینگر// گاندربل میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی طرف سے ضلع سطح پر لڑکوں کی دوڑ کا مقابلہ ہوا ۔یہ ریس سنیچر کی صبح 6:45پر سپورٹس سٹیڈیم گاندربل سے شروع ہوئی اور جے این یو گاندربل میں اختتام پذیر ہوئی ۔اس سالانہ ریس میں ضلع کے مختلف سکولوں کے350طلباء نے شرکت کی ۔دوڑ میں عمر کے حساب سے 3زمروں میںپوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے اور یہ طلباء صوبائی سطح پر ہورہے دوڑ مقابلے میں ضلع گاندربل کی نمائندگی کریں گے ۔اس موقعہ پر اے ڈی سی گاندربل شہنواز بخاری ،کالج آف فزیکل ایجوکیشن کے پرنسپل ،ڈپٹی چیف ایجوکیشن آفیسر اور مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان کے علاوہ مقامی شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔