گاندربل// نیشنل کانفرنس صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سنیچر کو گاندربل میں درمولہ ربہ تار سے نارائن باغ تک 12عشاریہ 7کلومیٹر سڑک پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ پی ایم جی ایس وائی کے تحت اس پروجیکٹ پر 11کروڑ 49لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔اس سڑک کی تعمیر مقامی لوگوں کی دیرینہ مانگ تھی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ ترقی کا راز بہترین سڑک رابطوں سے مشروط ہوتا ہے اور سڑک رابطوں کے فقدان سے ترقی بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ افتتاحی تقریب پر ممبراسمبلی گاندربل شیخ اشفاق جبار ، ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل، ڈائریکٹر پی ایم جی ایس وائی اور کئی محکموں کے اعلیٰ حکام بھی موجو دتھے۔