سرینگر //سینٹرل یونیوسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے کہا ہے کہ یونیوسٹی گاندر بل منتقل ہونے کیلئے بے قرار ہے اور وہاں بلڈنگ کی نشاندہی کیلئے ضلع انتظامیہ سے بات چل رہی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین ،رجسٹرار سینٹرل یونیوسٹی پروفیسر محمد افضل زرگر ، فائنانس آفیسر ، بشیر احمد حاجی اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور دیگر عہدیداران کی ایک میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔ میٹنگ مین یونیوسٹی عملے کو وزیر تعلیم الطاف بخاری کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں ایم ایل ائے گاندربل ، سونہ وار۹ی ، چیف سیکریٹری اور محکمہ تعلیم کے دیگر اعلیٰ افسران بھجی موجود تھے۔ انہوں نے ممبران کو گاندربل انتظامیہ کے ساتھ ہوئی میٹنگ سے بھی آگاہ کرایا ۔ انہوں نے میٹنگ میں موجود افسران کو گاندربل میں کرائے پر بلڈنگ حاصل کرنے کیلئے کئے جاننے والے اقدامات کی بھی جانکاری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیوسٹی اور گاندربل انتظامیہ کی مشترکہ ٹیم نے گاندربل میں کئی بلڈنگوں کا دورہ کیا اور بلڈنگ کی تلاش شروع کردی جہاں یونیوستی کے مختلف شعبہ جات کو منتقل کیا جآْْْسکتا ہے۔ پروفیسر معراج الدین نے اُمید ظاہر کی ہے کہ یونیوسٹی اعلیٰ اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کی اپنی کوششیں جاری وساری رکھیں گے۔ انہوں نے ماہر تعلیم اور دیگر فیکلٹی ممبران کے ساتھ (CUCET)-2018 پر بھی تفصیلی بات چیت کی ہے جبکہ اس موقعے پر سینٹرل یونیوسٹی کے رجسٹرار پروفیسر محمد افضل نے بھی حاضری سے خطاب کیا اور گاندربل میں یونیوسٹی کی تعمیر تک یونیوسٹی گاندربل منتقل کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی جانکاری دی۔