گاندربل//ارشاد احمد//سندھ فارسٹ ڈویژن گاندربل کے زیر تعمیر سول رینج دفتر کی عمارت بدھ کی صبح نماز فجر کے وقت پراسرار آتشزدگی واردات میں خاکستر ہوگئی۔جب تک آگ بجھانے کا عملہ وہاں پہنچ گیا تب تک عمارت مکمل طور پر خاکستر ہوگئی تھی۔معلوم ہوا ہے کہ 20 لاکھ روپے کی مالیت سے یہ عمارت تعمیر ہوئی تھی اور تکمیل کے آخری مراحل میںتھی۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس زیر نمبر 195/2017 درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔