گاندربل//گاندربل کے کئی علاقوں میں نامعلوم بیماری کی وجہ سے درجنوںبھیڑیں مرنے سے علاقے میں محکمہ شیپ کے تئیں ناراضگی پائی جارہی ہے۔گاندربل کے ورپش،نونر اور گوٹلی باغ میں نامعلوم بیماری پھوٹنے سے ایک ہفتے میں درجنوں بھیڑیں ہلاک ہوچکی ہیں۔ورپش کے محمد اشرف خان نامی شخص نے کشمیر عظمی ٰکو بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران اُس کی 14 بھیڑیں نامعلوم بیماری کا شکار ہوکر مرگئے جبکہ مزید کئی بیمارہیں۔انہوں نے کہا”میں نے محکمہ شیپ ہسبنڈری سے رابطہ کیا تھا لیکن انہوں نے علاج کرنے میں لیت و لعل سے کام لیا جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہو“۔ڈسڑکٹ شیپ ہسبنڈری آفیسر گاندربل ڈاکٹر عبدالمجید نے اس ضمن میں کہا کہ انہیں ابھی اُن کی نوٹس میں معاملہ نہیں آیا ہے پھر بھی ڈاکٹروں کی ٹیم روانہکی جائے گی۔