سرینگر//وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں پولیس نے ایک ایسے نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد والدین کے حوالے کیا جو جنگجوﺅں کی صف میں شامل ہونے کا منصوبہ بنارہا تھا۔
پولیس نے کہا کہ فوج کی خفیہ ایجنسی کی طرف سے ملی اطلاع کی بنا پر 22سالہ عمر نذیر شیخ ولد نذیر احمد شیخ ساکن گاندربل کو حراست میں لیکر اُس سے مختصر پوچھ تاچھ کی گئی۔مذکورہ نوجوان نے پوچھ تاچھ اور اُس کے سوشل میڈیا اکاونٹس ،خاص کر وٹس ایپ اور ٹیلی گرام سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ وہ جنگجو ﺅں کی صف میں شامل ہونے کی طرف راغب تھا۔
مذکورہ نوجوان کی ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال اور ماہرین نے مناسب کونسلنگ کی جس کے بعد اُسے والدین کے حوالے کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مذکورہ نوجوان کے والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔