گاندربل //جموں کشمیر پیپلز مومنٹ نے ضلع گاندربل میں ضلعی دفتر کا افتتاح کیاجو ریاست میں پارٹی کا چوتھا دفتر ہے۔ اس سے قبل ہارکوہاؤس،راج باغ،سوناواری سمبل میں دفتر کھولے گئے ہیں۔ گاندربل میں اتوار کو ایک سادہ تقریب پر دفتر کا افتتاح کیا گیا۔صوفی کمپلیکس میں واقع دفتر کا افتتاح پارٹی لیڈرشہلا رشید نے کیا۔اس موقع پر دیگر رہنماؤں میں اقبال احمد راتھر،خواتین انچارج رفیدہ منصور،عبدالرحمان ڈار،منظور احمد لون،گاندربل انچارج محمد امین صوفی اورراجہ پرویزبھی موجود تھے ۔دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے شہلا رشید نے کہا کہ گاندربل ضلع میں دفتر پارٹی کے لئے اہم قدم ثابت ہوگا جو آنے والے دنوں میں ترقی کی علامت بنے گا۔تقریب میں موجود دیگر رہنماؤں نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔