گاندربل//گاندربل کے کئی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی جبکہ درخت اوربجلی کے کھمبے اکھڑ گئے۔شالہ بگ گاندربل میں اس وقت خوف و دہشت پھیل گیا جب تیز ہوائیں چلنے سے سفیدے کا ایک درخت اچانک اکھڑ کر سڑک کنارے پر کھڑی ماروتی زیر نمبر پر گرگیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود غلام محمد خان ولد غلام قادر ساکن نارہ بل بڈگام شدید زخمی ہوگیا ۔مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی کو فوری طور پرطبی مرکز منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شخص کسی نجی کام کے لیے شالہ بگ گاندربل آیا تھا۔