راجا ارشاد احمد
گاندربل //محکمہ فوڈ سیفٹی آفیسر گاندربل شیخ عباس اور میونسپل کونسل گاندربل کے ایگزیکٹو آفیسر مرزا آصف علی کی سربراہی میں محکمہ فوڈ سیفٹی اور میونسپل کونسل گاندربل کی مشترکہ کاروائی میں ارم پورہ گاندربل میں واقع بیکری کارخانہ پر چھاپہ مارا جہاں ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری بیکری اشیاء جن میں کیک، بسکٹ، سمیت دیگر تیار شدہ اشیاء ضبط کی گئی۔ اس موقع پر بیکری کارخانہ کے مالک جو کہ غیر مقامی ہے کے خلاف کارروائی کی گئی۔ فوڈ سیفٹی آفیسر نے کہا کہ بیکری یونٹ کو عارضی طور پر غیر صحت بخش اور غیر معیاری بیکری چیزیں بنانے پر سربمہر کردیا گیا جہاں تیار شدہ کھانے پینے کی اشیاء کو مطلوبہ ڈبوں میں پیک کیا گیا تھا لیکن اس پر آئٹم کوڈ، مینوفیکچرنگ اور خراب ہونے کی تاریخ نہ ہونے کی پاداشت میں ضبط کیا گیا جس کی مالیت 40,000 روپے ہیں ۔بیکری کی اشیاء ضبط کر کے موقع پر ہی تلف کر دی گئیں۔