گاندربل//گاندربل میں جمعرات کوایک گاڑی کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے گاڑی مکمل طورتباہ ہوگئی۔سلیکشن گریڈ پولیس اہلکارنثار احمد ساکن دھوبی پورہ اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے منی سیکریٹریٹ گاندربل سے پولیس اسٹیشن کی جانب اپنی ذاتی شیور لیٹ گاڑی زیر نمبر میں اپنے ساتھی کے ساتھ جارہا تھا کہ دودھرہامہ کے مقام پر گاڑی کے انجن سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔نثار احمد اور اس کے ساتھی نے گاڑی سے کود کر اپنی جانیں بچائیں تاہم اس موقعہ پر دوکانداروں نے خوف و ہراس کے عالم میںدوکانیں بند کرلیں اورمحفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے ۔محکمہ فائر سروس کی گاڑی نے جائے واردات پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم آگ کی واردات میں گاڑی کا انجن اور ٹائر مکمل طور پر ختم ہوگئے ۔