راجا ارشاد احمد
گاندربل //گاندربل میں محکمہ یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس محکمہ نے گورنمنٹ فزیکل ایجوکیشن کالج گاڈورہ میں انڈر 17 اور انڈر 19 زمروں میں لڑکوں کے لئے ایک بین زون ضلعی سطح کے کبڈی مقابلے کا افتتاح کیا۔مقابلوں میں ضلع کے چاروں زونوں سے پرجوش طلباء کھلاڑیوں کی شرکت دیکھنے میں آئی۔ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر گاندربل شیخ شفقت اقبال نے محکمے کے عملہ کے ہمراہ افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے طلباءکے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے طلباء کھلاڑیوں نے کھیلوں کی تبدیلی پر ان کو مفید اور کارآمد مشورے دیئے۔ انہوں نے تمام حصہ لینے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ کھیل میں لگن اور صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں۔پروگرام کے اختتام پر فاتح اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے گئے ۔