راجا ارشاد احمد
گاندربل //گاندربل کے نواحی علاقہ واکورہ میں دوپہر بعد صف ماتم بچھ گیا جب 22 سالہ نوجوان بجلی کرنٹ لگنے سے موت کی آغوش میں چلا گیا.۔مقامی لوگوں کے مطابق واکورہ گاندربل کے گلشن نگر علاقے میں پیر کو 22 سالہ سہیل احمد بٹ ولد غلام نبی گھر میں انوٹر کی مرمت کررہا تھا کہ اس دوران اس کو بجلی کرنٹ لگنے سے زوردار جھٹکا لگا. اس موقع پر اسے فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سنٹر واکورہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔