گاندربل////ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل ڈاکٹر پیوش شنگلا کی ہدایت پر اریگیشن کنال کچھ نمبل سے لیکر اری گوری پورہ تک بابا کنال کے کناروں سے قبضہ ہٹایا گیا۔ محکمہ اریگیشن (سب ڈویژن کنگن) کے انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر نذیر احمد کی نگرانی میںمحکمہ کے ملازمین پر مشتمل ایک ٹیم قبضہ ہٹاتے ہوئے سینکڑوں درخت بھی کاٹ دئے ۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔