گاندربل//شوپیان میں نہتے اور معصوم شہریوں کی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف گاندربل میں نیشنل کانفرنس کے زیر اہتمام احتجاجی جلوس نکال کر موجودہ حکومت کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ جلوس کی قیادت ممبر اسمبلی گاندربل شیخ اشفاق جبار کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی نسل کشی اب روزمرہ کا مشغلہ بن چکا ہے اور موجودہ حکومت نے فورسز کو بے لگام چھوڑ دیا ہے جس کی تازہ کڑی شوپیان واقعہ ہے۔انہوں نے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔