گاندربل//گاندربل ضلع میں مسلسل دو ماہ سے کھانڈ اور آٹے کی قلت کے نتیجے میں صارفین پریشان ہیں ۔محکمہ امور صارفین و تقسیم کاری نے جنوری سے کھانڈ اور آٹے کی سپلائی نامعلوم وجوہات کی بنا پر معطل کردی ہے جس کی وجہ سے صارفین مہنگے داموں بازار سے خرید رہے پر مجبور ہیں۔گاندربل کے تقریباً سبھی علاقوں سے لوگوںکی شکایت ہے کہ جنوری اور فروری سے کھانڈ اور آٹے کی قلت ہے۔سالورہ،صفاپورہ، تولہ مولہ،شالہ بگ،واکورہ،کرہامہ،لار،منیگام اور کنگن کے صارفین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ دو ماہ سے کھانڈ اور آٹے کی سپلائی معطل کردی گئی ہے اور انہیں مجبوراً بازاروں سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں محکمہ امور صارفین و تقسیم کاری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر گاندربل نے کہا کہ ضلع گاندربل کو ہر ماہ 1300 سو کوئنٹل کھانڈ فراہم کیا جاتا ہے اور پوری ریاست میں اس وقت کھانڈ کی سپلائی متاثر ہے اورامید ہے کہ بہت جلد سپلائی بحال کردی جائے گی۔