سرینگر//وسطی ضلع گاندربل کے بدرکنڈ علاقے میں پیر کو اُس وقت 12مسافر زخمی ہوگئے جب ایک مسافر بس، جس میں وہ سوار تھے، حادثے کا شکار ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ مسافر بس کنگن سے گاندر بل کی طرف جارہی تھی جب وہ اُلٹ گئی اور جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت12افراد زخمی ہوگئے۔
جائے حادثے پر فوری طور بچاﺅ کارروائی عمل میں لائی گئی اور سارے زخمیوں کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا۔
حکام کے مطابق تین زخمیوں کی حالت نازک ہے۔