سرینگر/وہ نوجوان جو گذشتہ روز وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایک سڑک حادثے کے دوران بری طرح زخمی ہوا تھا، بدھ کوشیر کشمیر میڈیکل انسٹی چیوٹ، صورہ میں دم توڑ بیٹھا۔
اس طرح اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز ضلع گاندربل کے لار علاقے میں ایک ٹرک نے ایک موٹر سائیکل، جس پر دو نوجوان سوار تھے، کو ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عذیر احمد لون جاں بحق ہوا تھاجبکہ اس کا ساتھی اُصید یوسف ساکنہ ددرہامہ گاندربل کو زخمی حالت میں صورہ پہنچایا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق اُصید آج صبح زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے پولیس سٹیشن لار میں کیس درج کرلیا ہے۔