سرینگر // وادی میں مختلف سڑک حادثوں میں دس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ہکنار گنڈ کنگن کے نزدیک ایک موٹرسائیکل زیر نمبرJK01W/2175 نے 12 سال کے ایک بچے عمر عرفان میر ولد محمد عرفان میر ساکن پنزن کنگن کو ٹکر مار کر زخمی کر لیا ۔موٹر سائیکل کو اعجاز احمد حجام ولد غلام حسن ساکن ورپش چلا رہاتھا۔ گوٹلی باغ گاندربل میںایک آلٹو کار زیر نمبرJK01R/8777 نے ایک نو سال کے بچے ارشاد احمد خان ولد محمد شریف ساکن بنگر بستی کو ٹکر مار کر زخمی کر لیا ۔آلٹو گاڑی کو عادل احمد بٹ ولد عبدال عزیز بٹ ساکن منی گام چلا رہا تھا۔ سڑک کے ایک اور حادثے میں بنی ہامہ لار گاندربل کے نزدیک ایک ماروتی کار زیر نمبر JK1H/4782 سڑک سے پھسل کر حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ماروتی کار ڈرائیور اور ماروتی میں سوار دو افراد شبیر احمد حجام ولد علی محمد اور شبیر احمد شخ ولد غلام محیٰ لدین شخ ساکنان ریپورہ لار زخمی ہوئے جن کو علاج ومعالجہ کیلئے سب ڈسڑکٹ اسپتال گاندربل منتقل کیا جہاں سے سبھی زخمیوں کو مزید علاج ومعالجہ کیلئے انہیںسکمز منتقل کیا گیا ۔ پاور ہائوس گاندربل کے نزدیک ایک سکوٹی زیر نمبر JK01C/6736 اور ایک سکوٹر زیر نمبر JK01K/7362 کے بیچ میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں دونوں سکوٹر سوارزخمی ہوئے۔چاپر گنڈ ننر گاندربل کے نزدیک ایک آلٹو کار زیر نمبر JK01H/6681 اور ایک موٹرسائیکل زیر نمبر JK16/3617 کے بیچ میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار زخمی ہوا جس کو علاج ومعاجہ کیلئے سکمز منتقل کیا گیا۔ژندہار کراسنگ پانپور کے نزدیک زائیلو گاڑی زیر نمبرJK07/2537اور ایک لوڈ کیریئر کے بیچ میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں لوڈ کیرئیر ڈرائیور سمیت دوافراد زخمی ہوئے جن کو علاج ومعالجہ کیلئے صدر اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے سبھی واقعات میںکیس درج کرلئے ہیں ۔