کنگن،لولاب/ /سندھ فارسٹ ڈےژن گاندربل کے گنڈ بلاک مےں کمپارٹمنٹ نمبر 65جی مےں گذشتہ پانچ روز سے جاری آگ کی بھےانک واردات مےں متعدد درخت راکھ کے ڈھےر مےں تبدےل ہوگئے ہےں جبکہ آگ بجھانے کے دوران اےک کےجول لےبر بھی زخمی ہوگےا ہے ۔اطلاعات کے مطابق سندھ فارسٹ ڈےژن گاندربل کے بلاک گنڈ کے کماپرٹمنٹ نمبر 65Gمےں گذشتہ پانچ روز سے جاری آگ کی بھےانک واردات مےں متعدد سر سبز درخت راکھ کے ڈھےر مےں تبدےل ہوگئے ہےں ۔محکمہ جنگلات کے اےک ملازم نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ آگ پہاڑی کے اوپرلگی ہوئی ہے جہاں پر اسے قابو کرنے مےں سخت مشکلات پےش آرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز آگ بجھانے کے دوران اےک کےجول لےبر محمد ےوسف زخمی ہوگےا جس کو علاج و معالجہ کے بعد ہسپتال سے رخصت کےا گےا ۔ ذرائع نے بتاےا کہ بھےانک آگ نے اب دےگر جنگلات کے حصے کو بھی اپنی لپےٹ لےا ہے اور محکمہ نے آگ کو قابو کرنے کےلئے مقامی لوگوں کے علاوہ جنگلات کے اہلکاروں کو بھی کام پر لگاےا ہے ۔چےف کنزوےٹر فارسٹ نثار احمد درزی نے بتاےا کہ مسلسل موسم خشک رہنے کی وجہ سے جنگلوں مےں آگ لگنے کا سلسلہ شروع ہوگےا ہے ۔ انہوں نے بتاےا کہ گنڈ مےں 65Gمےں لگے آگ کو قابو کرنے مےں جنگلات کے اہلکار وں کو کام پر لگاےا گےا ہے اور جلد ہی آگ پر قابو پاےا جائے گا۔ادھرمسلسل خشک سالی کی وجہ سے کپوارہ کے جنگلات میں بار بار آ گ لگ جانے کی وجہ سے اب تک یہا ں کے جنگلات کو کافی نقصان پہنچ چکا ۔تازہ واقعات میں لولاب وادی کے سوگام اور دیور جنگلات کے کئی کمپارٹمنٹ آ گ کی لپیٹ میں آ گئے ہیں ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ اتوار کو لولاب وادی کے دیور علاقہ میں کمپارٹمنٹ نمبر 30,31,32میں اچانک آ گ نموادر ہوئی جس نے فوری طور جنگلات کی ایک بڑے حصہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔مقامی لوگو ں نے بتا یا کہ مسلسل خشک سالی کی وجہ سے گھاس پھوس میں آگ لگ جانے سے پورے جنگلات میں آگ پھیل جاتی ہے اور اب تک آ گ کی زد میں آکر سینکڑوں سر سبز درختان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں ۔اس دوران سوگام کے جنگلات میں کمپارٹمنٹ 19میں بھی کئی رو ز سے آ گ لگی ہوئی ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات نے اگرچہ بچاﺅ کاروائی شروع کی ہے لیکن آ گ پر قابو نہیں پایا گیا جس کے نتیجے میں لوگو ں میں کا فی تشویش پائی جارہی ہے ۔بنگس وادی میں بھی جنگلات میں آ گ لگنے کی اطلا ع موصول ہوئی ہے ۔واضع رہے کہ گزشتہ اور رواں مہینے میں کپوارہ کے کئی علاقوں میں جنگلات میں لگی آ گ کی وجہ سے قومی سرمایہ کو کافی نقصان پہنچ چکا ہے ۔