عظمیٰ نیوز سروس
گاندربل//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) گاندربل، گلزار احمد نے کل فوڈ بزنس آپریٹرز (ایف بی او) پر سیکشن 51 اور 52 کی خلاف ورزی کرنے پر مینوفیکچررز، ہول سیل ڈیلروں اور خوردہ فروشوں پر 8500 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 سے متعلق ضلع گاندربل کے مختلف بلاکس کے مقدمات کی کارروائی کے دوران غلطی کرنے والے تاجروں (مس برانڈڈ اور سب اسٹینڈرڈ فوڈ) پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ادھرڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ منظور احمد قادری کی ہدایت پر بانڈی پورہ بازار میں قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لئے معائنہ کیا گیا ہے اور خلاف کرتے والے دکانداروں سے گیارہ سو روپیہ جرمانہ کرکے موقعہ پر ہی وصول کیا گیا جبکہ غیر قانونی پالتھین لفافے بھی برآمد کئے گئے ۔