گاندربل//گاندربل میں پچیس منٹ تک شدید ژالہ باری سے میوہ باغات کو زبردست نقصان پہنچا۔گاندربل،لار،وتہ لار، چونٹ ولی وار،تولہ مولہ،کورگ،سہ پورہ،پیر پورہ، کچھن، سالورہ، گنگرہامہ، ریپورہ،بنہ ہامہ، منیگام، یارمقام، وطشن، آرہامہ، اندرون، ہاری پورہ، بونہ زل،وسن،پرنگ،چھترگل،گوٹلی باغ، ورپش،ڑپر گنڈ،باباوائیل،نونر،سرڑ،بدر کونڈ،گیراج،بی ہامہ،ملہ شاہی باغ،دریند،ناگہ بل سمیت دیگرعلاقوں میں پانچ بجے سے لیکر پانچ بجکر پچیس منٹ تک مسلسل ژالہ باری اور بارشیں ہوئیں جس کے باعث ان علاقوں میں تیار گلاس کی فصل کو زبردست نقصان پہنچا۔ادھر بارہمولہ ،کپوارہ اوربانڈی پورہ کے متعددعلاقوں میں بادلوں کی گن گرج اوربونداباندھی ہونے کے بیچ شدیدژالہ باری ہوئی جوکئی منٹوں تک جاری رہی ۔قصبہ کپوارہ اوراسکے کچھ نواحی علاقوں ودیہات کے علاوہ ہندوارہ ،لنگیٹ اورکرالہ گنڈتحاصیل کے تحت آنے والے درجنوں دیہات میں بعددوپہرقہرانگیزژالہ باری کاسلسلہ شروع ہواجولگ بھگ 5تا 10 منٹ تک جاری رہا۔ہندوارہ کے مضافاتی گاﺅں صدرگنڈہانگا،بٹہ گنڈ،مراٹھ گام ،شانو،چیونٹی پورہ،لنگیٹ ،گناپورہ ۔ہانجی شاٹھ،پنڈت پورہ ،یارﺅ،کرالہ گنڈ،سوپرناگہامہ ،منڈی گام ،ٹھوکرپورہ ،خان گنڈ،اودی پورہ ،سہی پورہ ،کژھل سمیت دیگرکئی ملحقہ دیہات میں اچانک شدیدنوعیت کی ژالہ باری ہوئی۔ بارہمولہ کے تحت آنے والے وترگام قصبہ اوراسکے نواحی دیہات کے ساتھ ساتھ تحصیل رفیع آباد اورتحصیل ڈنگی وچہ کے تحت آنے والے نچلے اوراوپری دیہات میں بھی شدیدژالہ باری ہونے سے دھان کی پنیری کے ساتھ ساتھ سبزیوں اورسیب کے درختان پرموجودہ میوﺅں کوبھی شدیدنقصان پہنچا۔ بانڈی پورہ کے کچھ دیہات میں بھی ژالہ باری ہونے کی اطلاع ہے۔