بلند شہر// اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے سیانان کوتوالی علاقے میں پیر کو گئو کشی کی مخالفت کے دوران مبینہ گئو رکشوں کی بھیڑ اور پولیس کے درمیان ہوئی جھڑپ میں کوتوالی انسپکٹر سمیت دولوگوں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر چار زخمی ہیں۔ معاملے کی ایس آٓئی ٹی جانچ کے ہدایات دیئے گئے ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مشتعل گئو رکشکوں نے چنگراوٹی چوکی پر جم کر توڑپھوڑ کر وہاں پر موجود اشیاء کو آگ کے حوالے کردیا۔ پولیس کی کئی جیپ اور آدھا درجن دو پہیہ گاڑیوں کو آگ کے حوالے کردیا۔ پتھراو سے سیانا کوتوالی کے انچارج انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کی سر میں پتھر لگنے سے موت ہوگئی۔ پولیس کی جوابی کاروائی میں چنگراٹی گاوں کے ایک گئورکشک سمت کمار کی گولی لگنے سے موت ہوگئی۔ جھڑپ کے دوران پولیس ریجنل افسر ستیہ پرکاش، داروغہ سریش چودھری، ہوم گارڈ راجیندر کے علاوہ ایک دیگر پتھر لگنے سے شدید طور سے زخمی ہوئے ہیں۔اس درمیان لکھنؤ پولیس ڈی آئی جی (نظم و نسق) آنند کمارنے بلند شہر کے واقعہ کی ایس ا?ئی ٹی جانچ کا حکم دیا ہے، معاملے کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے غازی ا?باد اور نوئیڈا سے اضافی پولیس کو روانہ کیا گیا ہے۔ضلع مجسٹریٹ انج کمار، ایس ایس پی کے بی سنگھ اور میرٹھ ہیڈکوارٹر سے اڈیشنل پولیس ڈی آئی جی پرشانت کمار، پولیس سپرنٹنڈنٹ رام کمار اور کمشنر انت مشرا موقع پر موجود ہیں۔ اے ڈی جی پرشانت کمار نے دعوی کیا کہ حالات پوری طرح سے قابو میں ہیں ابھی کسی بھی فریق کی جانب سے کوئی مقدمہ درج نہیں کرایاگیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سیانا علاقے کے گاؤں مہاؤ میں علی الصبح کھیتوں میں دو درجن سے زیادہ گایوں کے نسل کے مویشی مردہ حالت میں ملے جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں گئو رکشک اور ہندو تنظیموں سے جڑے کارکن موقع ہر پہنچ گئے۔ جب تک پولیس موقع پر پہنچتی، گئو رکشک مردہ مویشیوں کو ٹرکٹر ٹرالی میں بھرکر سیانا بلند شہر روڈ پر واقع چنگراٹی پولیس چوکی پر پہنچ گئے۔ ادھر ضلع مجسٹریٹ بلند شہر کے سیانا علاقے کے گاؤں چنگراوٹی میں گئو باقیات ملنے کے بعد ہوئی آگزنی اور پتھراؤ کی مجسٹریٹ جانچ کی ہدایت دی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انوج کمار جھا نے پیر کی شام یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ اڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (اے ڈی ایم نظم و نسق) اروند کمار مشرا کو جانچ مجسٹریٹ نامزد کیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ گئو باقیات ملنے کے بعد ہوئے پولیس اور گئو رکشکوں کے درمیان جھڑپ میں سیانا کے انچارج انسپکٹر سبودھ کمار کے سر میں پتھر لگنے اور چنگراوٹی باشندہ سمت( 27) کی پولیس کی گولی لگنے سے موت ہوگئی ہے۔ شرپسند عناصر نے پولیس چوکی پر پتھراؤ اور آگ زنی کی۔