یو این آئی
کولکاتہ/کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اور سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 15ویں میچ میں جمعرات کو ایڈن گارڈنز میں آمنے سامنے ہوں گے ، جس میں دونوں ٹیمیں جیت کے ساتھ فارم میں واپسی کرناچاہیں گی۔کے کے آر کی بلے بازی اس سیزن میں ایک بڑی پریشانی کا باعث رہی ہے ،جس میں ان کا مڈل آرڈر ناکام رہا ہے ۔ کوئنٹن ڈی کاک واحد مستقل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی رہے ہیں ، جب کہ سنیل نارائن اب بھی اوپنر کے طور پر اپنے کردار کو ایڈجسٹ کر رہے ہیں۔ وینکٹیش ائیر، رنکو سنگھ، اور آندرے رسل متاثر کن اننگز کھیلنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ممبئی انڈینز کے خلاف ٹیم کی حالیہ شکست، جہاں وہ صرف 116 رنز پر ڈھیر ہو گئی، نے ان کی کمزوریوں کو مزید بے نقاب کر دیا ہے ۔ دوسری طرف،ایس آرایس کے پاس ایک طاقتور بلے بازی یونٹ ہے جو چند ہی اوورز میں کھیل کواپنے قبضے میں لے سکتی ہے ۔ تاہم، گزشتہ دو میچوں میں ان کے جارحانہ انداز نے الٹا اثر دکھایا ہے ۔اس میچ میں ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما کے کردار اہم ہوں گے جبکہ ہینرک کلاسن اور انیکیت ورما نے مڈل اور لوئر آرڈر میں تیزی لانے کی صلاحیت دکھائی ہے ۔ ایس آرایچ آئی پی ایل 2024 کے فائنل میں کے کے آر سے اپنی دل توڑنے والی شکست کے بعد حساب برابر کرنے کے لئے بے چین ہوگا۔ اس شکست کی یاد پیٹ کمنز کی ٹیم کے لیے اضافی محرک کا کام کرے گی، جو شروع سے ہی میچ پر حاوی ہونے کی کوشش کرے گی۔ان کی بلے بازی کے مسائل کے باوجود، کے کے آر کا بولنگ اٹیک ایک مضبوط فریق ہے ۔ سنیل نارائن اور ورون چکرورتی درمیانی اوورز میں اہم ہوں گے ۔ نارائن کا ایڈن گارڈنز میں 60 میچوں میں 6.33 کی اکانومی میں 71 وکٹیں لینے کا ریکارڈ انہیں ایک زبردست خطرہ بنا دیتا ہے ۔اسپینسر جانسن، ویبھو اروڑہ اور ہرشیت رانا کی تیز گیند بازی کی تکڑی نے بھی مخالف بلے بازوں کو روکنے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جب کہ ایس آر ایچ کی بیٹنگ ان کی سب سے بڑی طاقت رہی ہے ، ان کا بولنگ اٹیک مستقل مزاجی کے لیے جدوجہد کر رہا ہے ۔ محمد شامی اور پیٹ کمنز کو کے کے آر کے بلے بازوں کو رنز بنانے سے روکنے کے لیے جلد ہی اپنی لے حاصل کرنی ہوگی۔ گزشتہ میچ میں متاثر کرنے والے نوجوان لیگ اسپنر ذیشان انصاری ایڈن گارڈنز کی پچ پر اہم کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں۔ہرشل پٹیل واحد مسلسل بہتر کارکردگی دکھانے والے گیندباز رہے ہیں، جنہوں نے نے ڈیتھ اوورز میں اپنے تغیرات کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا ہے ۔ ایڈن گارڈنز روایتی طور پر بلے بازوں کو ترجیح ملتی ہے ، جہاں پہلی اننگ میں اوسط اسکور 167 رن رہاہے ۔ تاہم، حالیہ ہائی اسکوروالے میچز سے پتہ چلتا ہے کہ پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیموں کو 190-200 کے درمیان اسکور کرنا چاہیے ۔ مختصر حدود پاور ہٹرز کے لیے ایک اضافی فائدہ فراہم کرتی ہیں۔ بارش کی رکاوٹ کے بغیرموسم گرم رہنے کی توقع ہے ۔دونوں ٹیمیں جیت کے لیے بے تاب ہیں اس لیے میچ کافی قریبی ہونے کی امید ہے ۔ اگر کے کے آر ہیڈ، ابھیشیک شرما اور کلاسن کو جلد ی روک لیتا ہے ، تو ان کے پاس واپسی کرنے کا ایک اچھا موقع ہے ۔ تاہم، اگر ایس آرایچ کی بلے بازی لے میں آجاتی ہے ، تو وہ جیت سکتے ہیں۔ایس آرایچ کا ممکنہ الیون: ٹریوس ہیڈ، ابھیشیک شرما، ایشان کشن، نتیش کمار ریڈی، ہینرک کلاسن (وکٹ کیپر)، انیکیت ورما، ابھینو منوہر، پیٹ کمنز (کپتان)، ذیشان انصاری، ہرشل پٹیل، محمد شامیامپیکٹ پلیئر: ایڈم زمپا/ویان مولڈرممکنہ کے کے آر الیون: کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، سنیل نارائن، اجنکیا رہانے (کپتان)، وینکٹیش ائیر، رنکو سنگھ، آندرے رسل، رمندیپ سنگھ، اسپینسر جانسن، ہرشیت رانا، ویبھو اروڑہ، ورون چکرورتیامپیکٹ پلیئر: انگکرش رگھوونشی۔