جموں و کشمیر وقف بورڈ نے سری نگر میں زیارت حضرت مخدوم صاحب رحمۃ اللہ علیہ اور دستگیر صاحب خانیار میں صفائی مہم کا آغاز کیا۔ جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے مزارات کا دورہ کیا اور عید کی تیاریوں کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ اندرابی نے عہدیداروں کو درگاہ کے تقدس کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے کہا کہ ان مقامات کو صاف رکھنا ہماری سب کی ذمہ داری ہے۔