اننت ناگ //کے سی سی لون کو معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کسانوں نے سرکار سے کہا کہ کشمیر میں ہمیشہ فصیلیں غیر یقینی موسمی صورتحال کی وجہ سے تباہ ہو جاتی ہیں جس سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے ۔جموں وکشمیر کسا ن تحریک (جے کے کے ٹی) کے بینر تلے اننت ناگ میں ایک روزہ کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس میں کسانوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ غریب کسانوں کے کے سی سی لون معاف کئے جائیں اور ساتھ میں پردھان منتری فصل یوچنا ،پردھان منترل کرشی سنچائی یوچنا کو ریاست میں بھی عملایا جائے تاکہ ریاست کے کسانوں کو بھی اس کا فائدہ ہو سکے ۔اس موقعہ پر ممبر اسمبلی کولگام اور سی پی ائی ایم لیڈر محمد یوسف تاریگامی بھی تقریب میں موجود تھے۔تاریگامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پردھان منتری فضل بیمااور پردھان منتری سینچائی یوجنا محض ایک دھوکہ ہے اس سے عام لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ملتا بلکہ اس سے نجی کمپنیوں کو فائدہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیسانوں کی دیرانہ مانگ یہ ہے کہ اُن کی پیداوار کا انہیں جائزہ پیسہ ملنا چاہئے اور فصیل اُگانے کا خرچہ کم ہو ۔انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ مل جل کر اپنے مسائل حکومت کے سامنے رکھیں تاکہ اُن کا کوئی حل نکل سکے ۔اس موقعہ پر جنرل سکریٹری کسان تحریک غلام نبی ملک نے مطالبہ کیا کہ کسانوں کی فصیل کےلئے انشورنس سکیموں کو متعارف کرنا چاہئے ۔