سرینگر// کشمیر چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری کے ممبران کا ایک وفد یہاں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقی ہوا ۔ وفد نے ریاست میں صنعت اور تجارت کو بڑھاوا دینے کے سلسلے میں کئی معاملات پر غور و خوض کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت ریاست میں صنعت کو فروغ دینے کیلئے متمنی ہے اور اس سلسلے میں کئی بڑے اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔ شوپیاں سے آئے ہوئے ایک وفد نے بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی جن کی قیادت ایم ایل اے اعجاز میر کر رہے تھے ۔ وفد نے اپنے درپیش کئی مسائل سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا ۔