کے اے ایس آفیسرز ایسوسی ایشن انتخابات

Kashmir Uzma News Desk
3 Min Read
سرینگر//جموں کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن کے زعماؤں کے انتخاب میں پولنگ 24  اکتوبر 2017 کو منعقد ہو گی اور اسی دن نتایج کا بھی اعلان کیا جائے گا ۔ ناظمِ تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو جو انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسر بھی ہیں کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر کے عہدے کیلئے نامزدیاں واپس لینے کی آخری تاریخ کے بعد اب چار اُمیدوار میدان میں رہ گئے ہیں جن میں طارق حسین گنائی ڈپٹی کمشنر رام بن ، محمد نذیر شیخ ڈائریکٹر رورل سینی ٹیشن جے اینڈ کے ، تصدق حسین میر سیکرٹری جے کے ایس ایس آر بی اور رویندر کمار بٹ ڈائریکٹر رورل ڈیولپمنٹ شامل ہیں ۔ وایس پرذیڈنٹ کے عہدے کیلئے جو امید وار چناؤ لڑ رہے ہیں اُن میں انل شرما سپیشل اسسٹنٹ وزیر صحت ، ببیلا رکھوال ڈائریکٹر فلوریکلچر جموں ، اشونی کمار کھجوریہ جنرل منیجر ڈی آئی سی جموں اور انگریز سنگھ کلیکٹر نارتھ ریلویز اودھمپور شامل ہیں ۔ جنرل سیکرٹری کیلئے جو امید وار اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں اُن میں تیج کرشن بٹ سیکرٹری سٹیٹ ویجی لینس کمیشن ، کلبوشن کھجوریہ سی ای او جموں اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور محمد شاہد سلیم ایڈیشنل سیکرٹری گورنمنٹ محکمہ خزانہ شامل ہیں ۔ خزانچی عہدے کیلئے روہت شرما سپیشل اسسٹنٹ وزیر مملکت سیاحت ، قاضی عرفان اسسٹنٹ کمشنر ، وسیم راجہ اسسٹنٹ کمشنر کمرشل ٹیکسز چناؤ لڑ رہے ہیں ۔ پبلسٹی سیکرٹری کیلئے پرویز احمد رانا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کلگام اور وسیم راجہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر چناؤ لڑ رہے ہیں ۔ کونسلر کیلئے جو اُمیدوار چناؤ لڑ رہے ہیں اُن میں طاہر مصطفیٰ ملک ڈپٹی سیکرٹری محکمہ باغبانی ، نریندر کھجوریہ ایڈیشنل سیکرٹری پی ڈی ڈی ، اشوک کمار ڈپٹی سیکرٹری محنت و روز گار ، اکرم اللہ ٹاک جے ڈی ایمپلایمنٹ کشمیر ، محمد فاروق اے ڈی سی بڈگام ، ڈاکٹر معراج الدین راتھر جنرل منیجر ڈی آئی سی بارہمولہ ، مفتی محمد فرید الدین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر سرینگر ، ڈاکٹر بشیر احمد لون ایڈیشنل سیکرٹری جی اے ڈی ، محمد رفیع ڈائریکٹر قبائلی امور جے اینڈ کے ، خالد مجید ڈپٹی کمشنر کمرشل ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ ، پرویز احمد رینہ اے ڈی سی کلگام ، شام لال ایگزیکٹو ڈائریکٹر مبارک منڈی ہیری ٹیج سوسائیٹی ، ونود کمار بہنال اسسٹنٹ کمشنر نزول جموں اور طارق حسین نائیک اسسٹنٹ کمشنر ڈوڈہ شامل ہیں ۔ 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *