جموں//سٹیٹ کمبائینڈ سروسزامتحانات میں شامل ہونے کے لئے کے اے ایس امیدواروں نے ریاستی سرکار سے اپرایج ۔حد بڑھانے کامطالبہ کیاہے۔یہ مقابلہ جاتی امتحانات تین یاچارسال کے بعد منعقدکئے جاتے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے مرکزی سرکار نے جموں وکشمیرکے امیدواروں کے لئے اپرایج لمٹ 37سال ہے ۔ریاستی سرکارکوچاہیئے تھاکہ وہ عمرکی یہ حدبڑھاکر40سال کرے مگربدقسمتی سے بڑھانے کے بجائے گھٹاکر 35سال کردی گئی ہے۔ سیلاب کی وجہ سے پی ایس سی سال 2014 میں امتحانات نہیں کراسکا۔ ایک امیدوار صداقت علی نے بتایاکہ حکومت کوچاہیئے کہ وہ اس معاملے پر سنجیدگی کے ساتھ غورکرے اورکے اے ایس کے مقابلہ جاتی امتحانات میں شامل ہونے والے امیدواروں کی عمر کی حد35سال سے بڑھاکر 40سال کی جانی چاہیئے۔میٹنگ میں صداقت علی ،اشرف شاہین، عطااللہ، بابرراتھر ، لیکھراج، چندر،کلدیپ سنگھ، چودھری غلام نبی اورنصیراحمدبھی موجودتھے۔