جموں//جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کی جانب سے ۱۹ مارچ ۲۰۱۷ کو منعقد کے گئے پری لییمنری امتحان میں زاید از پانچ ہزار طلبا ء جنہوں نے تین سو سے زیادہ نمرات حاصل کئے ،کو کالیفائڈ امیدوارںکی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے جب کہ کٹ آف مارکس ہ۲۷۔۴۷۷۔۲ رہے۔اس امتحان میں زائداز ایک ہزار طلباء جنہوں نے ۲۷۰ سے بھی کم نمبر لئے ہیں،کو کوالیفائڈ فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔کیونکہ وہ منظور نظر تھے اور ذہین امیدوارں کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔ان طلباء نے کہا ہے کہ اس معاملے کی سٹیٹ ویجلینس کمیشن کے ذریعے تحقیقات کی جانی چائیے تاکہ دوھ کا دوھ اور پانی کا پانی سامنے آجائے اور قصورواروں کو ضابطے کے تحت سزا دی جاسکے۔امیدواروں نے کہاہے ریاست کی وزیر اعلا جب تک نہ اس معاملے میں ذاتی مداخلت نہ کریں گی تب تک وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔