اوڑی/شمالی کشمیر میںضلع بارہمولہ کے اوڑی میںجمعرات کے روزاُس پولیس اہلکار کی عزت افزائی کی گئی جس نے ایک سینئر کے اے ایس آفیسر کیلئے پلازما عطیہ کیا۔
اس سلسلے میں اوڑی انتظامیہ کی طرف سے ایک تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں نورکھا بونیار کے پولیس اہلکار ذولفقار علی کو اعزاز سے نوزا گیا۔مذکورہ اہلکار نے کچھ روز قبل کے اے ایس آفیسر تصدق جیلانی کی جان بچانے کیلئے پلازما عطیہ کیاتھا۔
اس موقعہ پر ایس ڈی ایم اوڑی ریاض احمد ملک نے ذولفقار علی کو مبارک باد دی اور شکریہ ادا کیا ۔آل جموں اینڈ کشمیر کے اے ایس آفیسرس ایسوسیشن کے صدر تصدق حسین میر نے بھی پلازما عطیہ کرنے والے اہلکارکا شکریہ ادا کیا۔
±تقریب میں ایس ڈی پی او اوڑی جنید ولی، نوڈل آفیسر کووڈ -19 اوڑی نوید الطاف، تحصیلدار اوڑی سید خورشید کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔