سرینگر// جدید سہولیات سے لیس ریاست کا پہلا کثیر سطحی کار پارکنگ کو اب افتتاح کا انتظار ہے ۔لال چوک کے پرانے کے ایم ڈی بس اڈے میں اکنامک ریکنسٹرکشن ایجنسی کی طرف سے بنائی گئی پارکنگ میں 288چھوٹی گاڑیوں کو رکھنے کی گنجایش ہے۔27.15 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیرہوئی پارکنگ اس پارکنگ سہولت 5سطحوں پر مشتمل ہے اور شہر سرینگرکے مصروف ترین تجارتی علاقہ میں یہ پہلا سیمی آٹومیٹک کار پارکنگ ہے ۔اس پارکنگ میں ایک 3منزلہ شاپنگ کمپلیکس اور عوامی بیت الخلا بھی ہوگا ۔اس پارکنگ میں مولانا آزاد روڈ سے گاڑیاں داخل ہوا کریں گی اور ایکس چینج روڈ سے وہ باہر نکلا کریں گی اور اس طرح یہاں بڑی آسانی کے ساتھ گاڑیاں پارک ہوا کریں گی ۔ذرایع سے معلوم ہوا ہے کہ اگرچہ یہ پارکنگ تیار ہے تاہم اسے افتتاح کے بعد ہی کھول دیا جائے گا۔ERAکا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ کے دفتر سے سنگنل ملنے کا انتظار کررہے ہیں تاکہ اس پارکنگ کو وہ عوام کے نام وقت کرسکیں ۔