یو این آئی
نئی دہلی/انگلینڈ کے عظیم بلے باز کیون پیٹرسن کا ماننا ہے کہ تجربہ کار ہندوستانی بلے باز کے ایل راہل نے پچھلے کچھ سالوں میں سفید گیند سے اپنے کھیل میں کافی بہتری کی ہے اور انہیں ہندوستان کی ٹی20 آئی ٹیم میں واپسی کے لئے غور کیا جانا چاہئے ۔راہل حالیہ دنوں میں 50 اوور کی کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں سے ایک رہے ہیں، دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 2023 میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں اپنی ٹیم کی مدد کرنے اور اس سال کے آغاز میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔لیکن پیٹرسن نے کہا کہ 33 سالہ اس کھلاڑی نے 2022 میں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایڈلیڈ میں انگلینڈ سے سیمی فائنل میں ہندوستان کی شکست کے بعد سے اپنے ملک کے لئے ٹی 20 آئی سطح پر حالانکہ مختصر ترین فارمیٹ میں کچھ عمدہ گھریلو فارم کے باوجود اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے ۔راہل گزشتہ سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایڈیشن میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے 520 رن بناکر ساتویں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے اور اس سال، وہ دہلی کیپٹلز کے لیے کچھ شاندار اننگز کے بعد رن چارٹ میں ٹاپ پر بنے ہوئے ہیں۔ دہلی میں ہی راہل نے پیٹرسن کی توجہ اپنی جانب مبذول کی ہے ، انگلینڈ کے لیجنڈ پیٹرسن ٹیم مینٹور کے کردار میں ہندوستانی اسٹار کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں اور دائیں ہاتھ کے باصلاحیت بلے باز کے لئے ٹی20 آئی سطح پر واپسی کی پیش گوئی کی۔ہندوستان کے ٹاپ آرڈر میں کئی آپشنز ہیں، لیکن پیٹرسن کا خیال ہے کہ راہل ہندوستان کے ٹی 20 آئی ٹیم میں نمبر دو پر کھیلنے اور ٹیم کو ایک قابل اعتماد مڈل آرڈر آپشن فراہم کرتے ہیں۔رائل چیلنجرز بنگلور سے دہلی کیپٹلس کی شکست کے بعد پیٹرسن نے میچ کے بعد کی پریس کانفرنس میں کہا، “میں ٹی20 کرکٹ میں ہندوستان کے لئے کے ایل راہل کو چوتھے نمبر پر بلے بازی کے لئے رکھوں گا۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ کے پاس (ہندوستان) بہت سارے اوپننگ بلے باز ہیں، آپ کے پاس سوریہ (سوریہ کمار یادو) ہیں، جو ٹاپ پر بلے بازی کرتے ہیں، آپ کے پاس یہ تمام کھلاڑی ہیں، لیکن کے ایل راہل جس طرح سے کرکٹ کھیل رہے ہیں وہ چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے اور ہندوستان کے لئے وکٹ کیپنگ کرنے کے لئے میری پہلی پسند ہوں گے ۔”