کے آئی اےکی پہلی الیکٹرک گاڑی بازار میں متعارف | قیمت 17.99لاکھ روپے سے شروع

Towseef
1 Min Read

عظمیٰ نیوز سروس

نئی دہلی//ہندوستان کی ابھرتی ہوئی آٹوموبائل کمپنی کے آئی اےنے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی کارنئس کیلویس اے ای کو بازار میں متعارف کیا ہے جس کی قیمت17.99لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے۔اس الیکٹرک گاڑی کو صارفین کی ضروریات مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیاہے جو جدید سہولیات سے لیس ہے۔ گاڑی کا ڈیزائن اور متاثر کن کارکردگی اس کی نقل و حرکت کے وژن کو ظاہر کرتا ہے ۔کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور CEOگنگو لی نے کہا’’ہم اختراع، پائیداری اور صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے بارے میں گہری سمجھ کے ذریعے ای وی گاڑیوں کی قیادت کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ گزشتہ برسوں میں، ہم نے ایک مضبوط عالمی ای وی پورٹ فولیو بنایا ہے اور ہمیں فخر ہے کہ یہ کار ای وی کے اگلے مرحلے میں ہندوستان کی مہارت کی نمائندگی کرے گی‘‘۔

Share This Article