عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے موجودہ تعلیمی سال (2025) سے لاگو ہونے والے جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ماضی کے تعلیمی کیلنڈر کو باضابطہ طور پر بحال کر دیا ہے۔ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابقہ کیلنڈر کو حکومتی احکامات کے مطابق بحال کر دیا گیا ہے۔ کشمیر ڈویژن، جموں ڈویژن کے سرمائی زون کے علاقوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے تعلیمی سیشن کو اب 2024-25 میں شمار کیا جائے گا۔ ان علاقوں میں کلاس 9 سے 12 کے سالانہ باقاعدہ امتحانات اکتوبر-نومبر 2025 میں منعقد ہوں گے۔جموں ڈویژن (سمر زون) کے لیے، تعلیمی سیشن 2025-26 کے طور پر شمار کیا جائے گا، جس میں کلاس 9 سے 12 کے سالانہ باقاعدہ امتحانات مارچ-اپریل 2026 میں شیڈول کیے جائیں گے۔تمام اسٹیک ہولڈرز، بشمول سکولوں، طلبا، اور اور لداخ کے تعلیمی حکام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ نظرثانی شدہ کیلنڈر پر عمل کریں، جو موسمیاتی زون کی بنیاد پر خطے کے مخصوص تعلیمی سیشنز کو بحال کرتا ہے۔