شوپیان //کیگام میں پولیس سٹیشن پر جنگجوئوں نے فائرنگ کی تاہم وئی نقصان نہیں ہوا۔شام چھ بجکر پچاس منٹ پر جنگجوئوں نے پولیس سٹیشن کیگام شوپیان پر فائرنگ کی تاہم پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی اور دونوں طرف سے کچھ دیر تک گولیوں کا تبادلہ ہوتا رہا۔بعد میں آس پاس کی بستی کا محاصرہ کیا گیا۔فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔