عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// زرعی یونیورسٹی کے شالیمار کیمپس میں ریسرچ سینٹر فار ریزیڈیو اینڈ کوالٹی اینالیسس کے ذریعہ آل انڈیا نیٹ ورک پروجیکٹ آن پیسٹی سائیڈ ریزیڈیو (AINP) کی تیسری سہ ماہی جائزہ ٹیم کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ڈاکٹر پی کے چکربرتی کی صدارت میں کیو آر ٹی ٹیم کے ارکان نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر نذیر احمد گنائی نے کی۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹر ریسرچ، ڈین فیکلٹی آف ہارٹیکلچر اور مختلف ریاستوں کے دیگر اے آئی این پی سینٹرز کے سائنسدان اور آر سی آر کیو اے، ڈویژن آف پلانٹ پیتھالوجی اور اینٹو کے سائنسدان موجود تھے۔وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں ماحولیاتی پائیداری، خوراک کی حفاظت اور تحفظ، بہتر معیار اور منافع اور اچھی مٹی کی صحت اور حیاتیاتی تنوع کو یقینی بنانے پر زور دیا۔انہوں نے کیڑے مار ادویات کے استعمال کے حوالے سے یونیورسٹی کی وضع کردہ پالیسی کی اہمیت پر روشنی ڈالی جس میں انہوں نے زرعی پیداوار کے “پیسٹی سائیڈ ریزیڈیو فری سرٹیفکیٹ” کی اہمیت پر زور دیا۔چیئرمین کیو آر ٹی، پروفیسر پی کے چکربرتی نے زرعی برآمد کی اہمیت اور نان لیبل کلیم کیڑے مار ادویات کے استعمال سے لاحق خطرات کے بارے میںجانکاری فراہم کی۔