عظمی نیوزسروس
سرینگر//کیڑے مارادویات کے محفوظ اورمنصفانہ استعمال پر31واں کل ہندنیٹ ورک پروجیکٹ شیرکشمیرزرعی یونیورسٹی میں شروع ہوا۔سہ روزہ میٹنگ کے دوران کیڑے مار ادویات کے بقایات کی انسانی اور ماحولیات کیلئے کم سے کم سطح پررکھنے اوربھارت سے زرعی برآمدات کوفروغ دینے کیلئے تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انڈین کونسل آف ایگری کلچرریسرچ ڈاکٹر ٹی آر شرما ،جواس موقعہ پرمہمان خصوصی تھے،نے آل انڈیا نیٹ ورک پروجیکٹس کے ماہرین کی ستائش کی جو زرعی کیمکلزکے منصفانہ اورمحفوظ استعمال کیلئے قومی سطح پرکیڑے مارادویات کے بقایات کاڈاٹاجمع کررہے ہیں۔ شیرکشمیرزرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نذیر احمدگنائی نے اپنے خطاب میں کیڑے مارادویات کے زیادہ استعمال پرتشویش کاظہار کیا اور کہاکہ جموں کشمیر میں کیڑے مارادویات کااستعمال ملک میں سب سے زیادہ ہے جوایک چیلنج ہے ۔