عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// مرکزی وزارت داخلہ نے آنند جین،نتیش کمار اور چھایا شرما کو اے ڈی جی پی اور امیت کمار سمیت8کونسپکٹر جنرل کے طور پر ترقی دی ہے جبکہ وزارت نے رئیس محمد بٹ سمیت 31 دیگر کو بطور ڈی آئی جی ترقی دی ہے جبکہ نوین کمار چودھری کو ترقی دیکر اپیکس سکیل میں شامل کیا گیا ہے اورمزید43آئی اے ایس افسران کوسلیکشن گریڈ اور17کو سوپر ٹائم سکیل ترقی سے نوازا گیا ہے۔
پولیس ترقیاں
وزات داخلہ کی جانب سے ایک حکم نامہ کے مطابق کابینہ کی اپائنٹمنٹس کمیٹی کی سفارش پر جموں زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس آنند جین سمیت 1999 بیچ کے تین آئی پی ایس افسران کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔وزارت داخلہ کے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق 20دسمبر کو منعقدہ میٹنگ میں سکریننگ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق، مس چھایا شرما، آئی پی ایس ( 1999)، آنند جین ( 1999) اور نتیش کمار ( 1999)، جو اس وقت کیڈر میں تعینات ہیں، کو اے ڈی جی پی گریڈ پے میٹرکس میں لیول 15) ) میں ترقی دی گئی ہے۔ اس کا اطلاق یکم جنوری 2024 یا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے، جو بھی بعد میں ہو۔ یہ مجاز اتھارٹی کی منظوری سے جاری کیا جاتا ہے۔ایک الگ حکم میں وزارت داخلہ نے 8آئی پی ایس افسران کو انسپکٹر جنرل کے عہدے پر ترقی دی۔ترقی پانے والے آئی جیز میں وکرم جیت سنگھ، ڈمبرے ملند مہادیو، اے وی دیشپانڈے، نیچن گنگا، اور چار دیگر بشمول امیت کمار، مندیپ سنگھ رندھاوا، پشپندر کمار اور جتن ناروال بطور پروفارما پروموشن شامل ہیں۔وزارت داخلہ نے ایک اور حکم میں 32 آئی پی ایس افسران کو ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی دی۔ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی پانے والوں شکتی کمار پاٹھک، آئی پی ایس (AGMUT: 2009)، ڈاکٹر محمد حسیب مغل، آئی پی ایس (AGMUT: 2009) –، جاوید احمد کول، آئی پی ایس (AGMUT: 2009)،شیخ جنید محمود، آئی پی ایس (AGMUT: 2009) – ،شاہد معراج راتھر، آئی پی ایس (AGMUT: 2009) – ،رئیس محمد بٹ، آئی پی ایس (AGMUT: 2010)،سویتا چوہان، آئی پی ایس (AGMUT: 2010) ، امیت شرما،آئی پی ایس(AGMUT: 2010)، ساگر سنگھ کلسی، آئی پی ایس (AGMUT: 2010)، راجندر پرساد مینا، آئی پی ایس (AGMUT: 2010) ، پاٹل شریدھر داؤلو، آئی پی ایس (AGMUT: 2010)، ایشا پانڈے، آئی پی ایس (AGMUT: 2010) ،برجیندر کمار یادو، آئی پی ایس (AGMUT: 2010)، چندن چودھائی، آئی پی ایس (AGMUT: 2010) ،راجیو رنجن سنگھ، آئی پی ایس (AGMUT: 2010) ،سنجے بھاٹیہ، آئی پی ایس (AGMUT: 2010)، ستیہ ویر کٹارا، آئی پی ایس (AGMUT: 2010)،دنیش کمار گپتا، آئی پی ایس (AGMUT: 2010) ،ورشا شرما، آئی پی ایس (AGMUT: 2010) ، راجندر سنگھ ساگر،آئی پی ایس (AGMUT: 2010)، راکیش کمار، آئی پی ایس (AGMUT: 2010) ،ڈاکٹر اجیت سنگھ، آئی پی ایس (AGMUT: 2010)، الطاف احمد خان آئی پی ایس (AGMUT: 2010)،حسیب الرحمان،آئی پی ایس (AGMUT: 2010) ،وکاس گپتا، آئی پی ایس (AGMUT: 2010) ،عبدالقیوم، آئی پی ایس (AGMUT: 2010)، نشا نتھیال، آئی پی ایس (AGMUT: 2010)، جاوید اقبال متو،آئی پی ایس(AGMUT: 2010) شامل ہیں۔اس کے علاو ہAGMUT کیڈر کے چند آئی پی ایس افسران، جو فی الوقت سنٹرل ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں،کو ڈی آئی جی پی گریڈ (پے میٹرکس میں لیول 13A) میں پروفارما پروموشن د ی گئی۔ان افسران میں بینیتا میری جیکر، آئی پی ایس (AGMUT: 2010)،ڈاکٹر ایش سنگھل، آئی پی ایس (AGMUT: 2010)، راجیو اوم پرکاش پانڈے،آئی پی ایس(AGMUT: 2010) اور سنتوش کمار مینا، آئی پی ایس(AGMUT: 2010)شامل ہیں۔
سیول ترقیاں
وزارت داخلہ نے نوین کمار چودھری کو ترقی دیکر اپیکس سکیل میں شامل کیاہے جبکہ مزید43آئی اے ایس افسران کوسلیکشن گریڈ اور17کو سوپر ٹائم سکیل ترقی سے نوازا گیا ہے۔اس ضمن میںوزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری راکیش کمار سنگھ کی جانب سے ایک اور حکم نامہ کے مطابق1994کے AGMUTکیڈر آئی اے ایس آفیسر نوین کمار چودھری کو اپیکس سکیل (تنخواہ میٹرکس میںگریڈ 17)پر ترقی دی گئی ہے اور وہ یکم جنوری سے یہ عہدہ سنبھالیں گے۔ وزارت داخلہ نے ایک اور حکم نامہ میں 43آئی اے ایس افسران کو سلیکشن گریڈ اور17آئی اے ایف افسران کو سوپر ٹائم سکیل میں ترقی دی ہے ۔اس ضمن میں وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری راکیش کمار سنگھ کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامہ کے مطابق وزارت داخلہ نے 20دسمبر2023کو منعقدہ سکریننگ کمیٹی کی سفارشات پر43آئی اے ایس افسران کو سلیکشن گریڈ ( (تنخواہ میٹرک پرلیول13)میں ترقی دی ہے ۔یہ سبھی AGMUTکیڈر کے آئی اے ایس افسران ہیں۔حکم نامہ کے مطابق ایس کے جین (2007)،تائی کائی(2010)،نیالی ایٹی(2010)،ریپو رونیا (2010)،راجندر کمار شرما(2010)،آدیش کمار سنگھ(2010)،لیان بورانگ (2010)،روی دھون(2011)،ڈاکٹر طارق تھامس(2011)،ایشا کھوسلہ(2011)،آر مینیکا(2011)،دانش اشرف(2011)،گورو سنگھ رجاوت(2011)،بھوپندرکمار(2011)،میتالی نامچوم(2011)،رمیش کمار(2011)،سید مصورعلی(2011)،ایس ڈی سدھرشن(2011)،دیپک ورمانی(2011)،اندو شیکھر مشرا(2011)،سنجیو کمار متل(2011)،جینتا کمار رے(2011)،سونیل کمار سنگھ(2011)،اجے کمار بھشت(2011)،اے ایس پی ایس روی پرکاش(2011)،آر سماتھا(2011)،پنکج کمار جاہ(2011)،ونے کمار(2011)،ای ولاون(2011)،انیل کمار سنگھ(2011)،ڈاکٹر پوجا جوشی(2011)،بلونت سنگھ جگلان(2011)،بی ورما(2011)،سانگچن چھنزاہ(2011)،زوڈنگ پوئی (2011)،پیگی لیگو(2011)،ابو تیانگ (2011)،تارو ٹالو(2011)کے علاوہ سینٹرل ڈیپوٹیشن پر تعینات آرتی لعل شرما(2010)،ڈاکٹر پوجا جین(2011)،سندیپ کمار سنگھ(2011)،پارتھی بھان پی (2011)،روی جھاہ(2011)کو پروفارما پراموشن سے نوازا گیا ہے۔ایک الگ حکم نامہ میں ایس کے جین (2007)،ونود پی کائولے(2008)،لال زرماوی (2008)،یشی وانگمو رنگو(2008)،یشپال گرگ(2008)،سنجیو آہوجا(2008)،چوکھا رام گرگ(2008)کے علاوہ سینٹرل ڈیپوٹیشن پرتعینات AGMUTکیڈر کے سنجے کمار(2008)،سمرن دیپ سنگھ(2008)،ڈاکٹر برج موہن مشرا(2008)،امت ستیجا(2008)،چنچل یادو(2008)،شیو کمار(2008)،جے اشوک کمار(2008)،ڈاکٹر سچن شنڈے(2008)،ڈاکٹر مدھو رانی تیوتا(2008)اورپرشانت کمار پانڈا(2008) کو پروفارماپراموشن سے نواز کر سوپر ٹائم سکیل دیاگیا ہے۔