کنگن / / کپٹن موڈ زوجیلا کے نزدیک پہاڑی سے اچانک پتھر گر آنے کے نتیجے میں ایک شخص موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق سونہ مرگ سے لداخ کی طرف جارہی ایک مال بردار ٹرک زیر نمبر 7381/JK05کپٹن موڈ زوجیلا کے مقام پر کھڑی تھی اور گاڑی میں سوار ڈرائیور اور مال بردار ٹرک کا مالک کھانا کھانے کے بعد برتن صاف کررہا تھا کہ اس دوران پہاڑی سے اچانک ایک بھاری بھرکم پتھر گر آیا جس کے نتیجے میں ٹرک کا مالک 55 سالہ غلام نبی شاہ ولد عبدالغنی شاہ ساکنہ میر محلہ کھریو زیون موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گیا ۔پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر اس سے پرائمری ہیلتھ سنٹر پہنچایا ۔ایس ایچ او پولیس سٹیشن سونہ مرگ منظور حسین نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مال بردار ٹرک کا مالک برتن صاف کررہا تھا کہ اس دوران نزدیکی پہاڑی سے پتھر گر آ یا جس کے نتیجے میں پتھر اس کے سر پر گر پڑا اور اس کی موت موقعہ پر ہی واقعہ ہوئی ۔