Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

’’کیوں نا‘‘؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 14, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
دن بھر کی دفتری مصروفیات سے فراغت پانے کے ساتھ ہی گھر کی جانب نکل پڑا تو حسب معمول مغرب کی اذان راستے میں ہی سنی ۔ خزاں کی سرد شام اور ہلکی بونداباندی سے بدن ٹھٹھر رہا تھا اور گاڑی کے انتظار نے مزید بےقرار کر دیا ۔ عجیب پریشانی میں مبتلا ہوکر ہر آتی گاڑی کا تعاقب کرتا رہا۔ گاڑی کے انتظار میں جب بہت وقت گزرا تو پریشانی کے عالم میں قسمت نے یاوری کی اور میں سواریوں سے کھچا کھچ بھری ایک بس میں سوار ہوا ۔ اپنی عادت سے مجبور میں نے بھیڑ کو چیرتے ہوئے وسط میں جگہ بنا لی۔ گاڑی آگے بڑھتی گئی اور میں اپنی ہی سوچوں میں گم،  اپنی قسمت کو کوسنے لگا ، یہ کیا نہیں،  وہ ہوا نہیں،  یہ ہونا چاہیئے وغیرہ وغیرہ ۔ 
ابھی میں بیزاری کے تصور میں کھویا ہوا تھا کہ اچانک بھری گاڑی میں سامنے کی سیٹ پر براجمان ایک جوان شخص زور سے چلایا ۔۔ ’’ کیوں نا ۔۔کیوں نا۔‘‘ میں گبھرا کر اسکی طرف دیکھنے لگا  ۔ 
دنیا کے ستم سے ماند پڑا چہرا، آنکھیں اندر کو دھنسی ہوئی ، گال جیسے مرجھائے ہوئے  پھول بن چکے، پریشان بال ، پرانی جیکٹ،  ہونٹوں پر سگریٹ کے جھلسا دینے والے دھویں کے  کالے دھبے نمایاں تھے ۔ اسکی آنکھوں کے دریا میں خشکی پھیل چکی تھی ۔ 
سب لوگ اسکی یہ بے وقوفانہ حرکت دیکھکر ہنس رہے تھے ۔ کنڈیکٹر نے کرایہ مانگا اور اُس نے جلدی میں جیب سے کچھ پیسے نکال کر تھما دئے اور اپنی دھن میں مگن ہوگیا ۔ میں مسلسل اسے تکتا رہا ۔ وہ ہر پانچ منٹ کے بعد سر کھڑکی سے باہر نکال کر زور سے چلاتا ۔’’ کیوں نا ۔۔ کیوں نا ‘‘۔۔ جیسے وہ ظالم بے رحم دنیا سے شکوہ کرتا ، کوستا ۔۔ یا پھر اپنے اوپر ہوئے مظالم کا حساب مانگتا ۔ 
وہ اچانک کھڑا ہوا اور چلتی گاڑی سے کود کر زور زور سے چلّاتا ہوا غائب ہوا ۔ کسی نے بھی اسکی پرواہ نہیں کی سب اپنی اپنی باتوں میں مصروف ہوگئے ۔ اور وہ مظلوم سڑک پر دوڑ رہا تھا بے رحم دنیا کے قہقہے سہنے کے لئے ۔ 
میں گاڑی کی آخری سیٹ کے کونے میں بیٹھا اسی کے بارے میں قیاس آرائیوں میں مصروف تھا ۔ شاید یہ ہوا ہوگا اسکے ساتھ، یا ۔۔۔؟؟ 
گاڑی منزل پر رکی اور میں اپنے گھر کی جانب قدم بڑھانے لگا ۔ شہر پر تاریکی کا غلبہ ہوچکا تھا ۔ ہر سو سناٹا تھا۔ کہیں سے کسی بچے کے رونے کی آواز آرہی تھی ۔ اور میں اس غریب شخص کے عجیب الفاظ کے مانی کی تلاش میں نہ جانے کن سوچوں میں غرق ہو گیا تھا ۔
آگے بڑھتے ہر قدم کے ساتھ میں مضطرب اور منتشر ہو رہا تھا کہ اچانک بے فکری سے میرے حلق سے ایک چیخ نکلی بنا میرے ادارے اور فضا میں گونجی ۔۔۔
’’کیوں نا ۔۔ کیوں نا‘‘
اور میں پرسکون ہوکر زور زور سے ہنسنے لگا ۔۔ 
رابطہ؛ہندوارہ ۔موبائل نمبر؛9596253135
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری قصبے کی گلیاں اور نالیاں بدحالی کا شکار مقامی عوام سراپا احتجاج، انتظامیہ کی بے حسی پر سوالیہ نشان
پیر پنچال
تھنہ منڈی کے اسلام پور وارڈ نمبر 8 میں پانی کا قہر | بی آر ائو اور ٹی بی اے کمپنی کے خلاف عوام سراپا احتجاج
پیر پنچال
پٹھانہ تیر گائوں میں بنیادی سہولیات کی شدید قلت عام لوگوں کو پانی ،بجلی کے علاوہ فلاحی سکیموں کا فائدہ پہنچانے کی اپیل
پیر پنچال
شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کا راجوری ایل او سی کے بی جی بریگیڈ کا دورہ افواج کی تیاریوں اور خطرے کے ردعمل کے نظام کا جائزہ، جوانوں کا حوصلہ بڑھایا
پیر پنچال

Related

ادب نامافسانے

افسانچے

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ماسٹر جی کہانی

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ضد کا سفر کہانی

July 12, 2025

وہ میں ہی ہوں…! افسانہ

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?