محمد بشارت
کوٹرنکہ //کیول تا ترگائیںسڑک برسوں سے خستہ حال ہے، جس کی وجہ سے بدھل اور اس کے ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔10 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر 16 سال قبل شروع ہوئی تھی، لیکن اس کے باوجود محکمہ پی ڈبلیو ڈی ایک کلومیٹر بھی مکمل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ سڑک کی خراب حالت نہ صرف روزمرہ زندگی کو متاثر کرتی ہے بلکہ یہ سنگین خطرات کا باعث بھی بنتی ہے، خاص طور پر طلباء اور پیدل چلنے والوں کیلئے جو غیر محفوظ حالات میں روزانہ سفر کرتے ہیں۔مقامی مکینوں کا مطالبہ ہے کہ عوام کے تحفظ اور سہولت کو یقینی بنانے کے لئے فوری طور پر ایکشن لیا جائے۔ سماجی کارکن زائدساگر نے ایم ایل اے بدھل سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر مداخلت کریں اور سڑک کی تکمیل میں تیزی لائیں کیونکہ وہ عوام کی آخری امید ہیں۔زائد ساگر نے اس بات پر زور دیا کہ اس سڑک کی تکمیل نہ صرف اس علاقے کی ترقی بلکہ عوام کی بہبود کے لئے بھی ضروری ہے۔ بدھل کے لوگ اب اپنے ایم ایل اے کی طرف دیکھ رہے ہیں اور اس دیرینہ مسئلے کے فوری اور موثر حل کی امید رکھتے ہیں۔